ملٹی نیشنل کمپنیوں کا نام استعمال کر کے شہریوں کو غیر معیاری پانی سپلائی کیا جانے لگا

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت، شہر سمیت ضلع بھر میں متعدد مقامات پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا نام استعمال کر کے شہریوں کو غیر معیاری پانی گھروں تک سپلائی کیا جانے لگا، 25روپے والی ڈیڑھ لیٹر پانی کی بوتل دکاندار 100روپے میں فروخت کرنے لگے۔

متعددملٹی نیشنل معروف کمپنیوں سے ملتے جلتے ناموں کے لیبل پرنٹ کروا کر جعلی طور پر بوتلوں پر چسپاں کر دیئے جاتے ہیں جبکہ بوتلوں میں ٹیوب ویلوں، اور واٹر سپلائی کی ٹوٹیوں کا پانی بھر کرشہر سمیت چاروں تحصیلوں میںفروخت کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں درجنوں کمپنیوں کا تیار کردہ منرل واٹر پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی بورڈ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئزیشن کے معیار پر پورا نہیں اترتا، بلکہ مذکورہ پانی میں آرسینک، فلورائیڈ، نائٹریٹ جیسے زہریلے مادہ پائے جاتے ہیں بعض کے پانی میں انسانی جان کے لئے خطرناک ثابت ہونے والے سوڈیم اور پوٹاشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

شہریوں درید بن نقاش ،ہارون سرفراز، حسن نقوی، دانش خان، عامر عباس بٹ،نیامت علی، عبدالجبار، وارث علی، محمد وحید حسن علی و دیگر نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button