پنڈدادنخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، چار ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائیاں کرتے ہوئے شراب سپلائر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان آصف،اسد اور خرم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان آصف اور اسد سے10/10لیٹر شراب اور ملزم خرم سے ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button