چوٹالہ پولیس نے شراب سپلائر کو دھر لیا، شراب برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، شراب سپلائر ملزم شراب سمیت دھر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم شمون بیگ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے۔



