سوہاوہ میں گیس سلنڈر بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگے، انتظامیہ بے بس

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ میں گیس سلنڈر بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگے، انتظامیہ بے بس، عوامی سماجی حلقوں کا احتجاج، لوگ ذلیل و خوار ہونے لگے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے بارہا گزارش کی جا چکی ہے کہ ضلع جہلم میں تین گیس ری فلنگ پلانٹس نے اندھیر نگری چوپٹ راج بنا رکھا ہے۔ گیس کی مصنوعی شارٹیج کر کے من مانے ریٹس وصول کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اوگرا کا ریٹ 3030 ہے جب کہ گیس پلانٹس 3200 روپے تک ریٹ وصول کر رہے ہیں اور بلیک مارکیٹ 3800 روپے تک جا پہنچی ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لوٹ مار کی کھلی چھوٹ؟ کیا یہ مافیا انتظامیہ سے طاقتور ہیں یا کوئی ان سے بھتہ وصول کر رہا ہے جس کی بنا پر یہ دیدہ دلیری سے عوام کو آپ کے ہوتے لوٹ رہے ہیں۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسی صورتحال رہی تو قیمت 5000 تک جا سکتی ہے، انتظامیہ اگر ایکشن نہیں لیتی تو اس کا مطلب ہے کہ انتظامیہ کی آشیر باد سے سب کچھ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button