دینہ میں جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاج

دینہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا منعقد کیا گیا ۔

احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ دینہ کے شہریوں نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خوش کے ناخن لے اور جلد از جلد اس ظلم کو بند کرے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ان پر یہ ناجائز ٹیکسوں کو فلفور ختم کر کے ریلیف مہیا کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے گی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button